the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مسلم پرسنل لاء بورڈکی رکن عاملہ نے یکساں سول کوڈکی کوششوں کی مذمت کی،بورڈکی خواتین شاخ بھی عدالت جاسکتی ہے
نئی دہلی30مارچ
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کی رکن اور اصلاح معاشرہ کمیٹی برائے خواتین کی سربراہ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ نے اپنے اخباری بیان کے ذریعہ بی جے پی سرکار کی جانب سے مسلم پرسنل لا میں مداخلت اور سیکولر کوڈ کے نفاذ کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مسلم پرسنل لا کے سلسلے میں حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔مسلم پرسنل لا کے تحفظ کیلئے ضرورت پڑنے پر مسلم خواتین سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گی۔ بعض ہائی کورٹس کے ججس صاحبان کی جانب سے مسلم پرسنل لا پر بار بار رکیک حملے کئے جارہے ہیں اوروہ اپنے فیصلوں میں غیرضروری عائلی شرعی قوانین کے سلسلے میں اعتراضات کرتے ہوئے رائے زنی کر رہے ہیں۔ RSS کی جانب سے بعض نام نہاد مسلم خواتین کومسلم ویمنس پرسنل لا بورڈکے نام سے شریعت کے خلاف استعمال



کیا جا رہا ہے۔ شائستہ عنبر صدر مسلم ویمنس پرسنل لا بورڈہر گز ہندوستان کے(۱۰) دس کروڑ مسلم خواتین کی نمائندہ نہیں ہو سکتی۔ RSS کی تمام پالیسیاں مسلمانوں اور اسلام کے سخت خلاف ہیں اور RSS ہمیشہ مسلمانوں کو شدید نقصانات سے دوچار کرتی رہی ہے۔ RSS کے سربراہ موہن بھاگوت سے شائستہ عنبرکی ملاقات صرف نجی مفادات حاصل کرنے کیلئے ہوئی ہے۔ ا سے امت مسلمہ کے خواتین کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی مسلم خواتین شریعت اسلامی کی علمبردار ہیں اور اسے اپنی جان سے زیادہ عزیزرکھتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس میں کسی بھی قسم کی آئینی تبدیلی مسلم خواتین ہرگزبرداشت نہیں کریں گی۔ مسلمان خواتین ایسی نام نہاد RSS کے آلہ کارخواتین کو ہمیشہ کیلئے رد کرچکی ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے نام سے چندبکاؤمسلمانوں کو لیکر مسلمانوں کی صفوں میں RSS اختلاف وافتراق پیدا کرنا چاہتی ہے۔اورمسلم خواتین شائستہ عنبر جیسی عورتوں کی پرزور مذمت کرتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.